پاکستان سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج
  13  جون‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 48 رن کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایڈنبرا میں آج پھر مد مقابل ہوں

گی، سرفراز الیون کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے سیریز میں کامیابی پر نظریں جما لیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بیٹنگ بولنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین پرفارمنس دی، سرفراز اور شعیب ملک کے لاٹھی چارج نے اسکاٹش بولرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔شاہینوں نے میزبان ٹیم کو 48 رنز کے بڑے فرق سے ہرایا، قومی ٹیم دوسرے اور آخری مقابلے میں بھی اچھی پرفارمنس دہرانے کیلئے پرعزم ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved