’’سر نہیں ڈھانپ سکتی‘‘ انکار پر کھلاڑی کو زبردست دھچکا
  14  جون‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شطرنج کی بھارتی کھلاڑی سومیا سوامی ناتھ نے ایران میں ایک مقابلے میں شرکت سے اس لیے انکار کر دیا ہے کیوں کہ اسے سر ڈھانپنے کی شرط منظور نہیں ہے۔سومیا سوامی ناتھ جو کہ عالمی سطح پر سابقہ جونئیر چیمپئن بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ’ایشین نیشنز چیس کپ‘ کا ڈریس کوڈ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔29 سالہ سوامی ناتھ کا کہنا ہے کہ ’’ اپنے سر کو

ڈھاپنے کا ایرانی قانون میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کے علاوہ آزادیٔ اظہار، اپنے خیالات اور اپنے مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔‘‘سوامی ناتھ کا مزید کہنا ہے کہ ’’ میں یہ بات سمجھتی ہوں کہ کھیل کے دوران ہمیں اپنے ممالک کا یونیفارم پہننا ہوتا ہے لیکن کھیل میں زبردستی کے ڈریس کوڈ کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘یاد رہے کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سے وہاں خواتین پر اپنا سر ڈھانپنے کا قانون نافذ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved