فہیم اشرف سکاٹ لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر خوش
  14  جون‬‮  2018     |      سپورٹس

ایڈنبرا (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی اور سیریز بھی دو صفر سے جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک مستحکم یونٹ کے طور پر کامیابی کے

ساتھ کھیل رہی ہے جو ٹیم انتظامیہ کی بہترین کاوش اور محنت کا نتیجہ ہے ۔دوسرے میچ میں تین وکٹیں لے کر فتح کی ضمانت بننے والے فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ہمیشہ یہ ہدایت ہوتی ہے کہ اپنے لحاظ سے بالنگ کرتے ہوئے فیلڈنگ کی بھرپور سپورٹ حاصل کرو اور وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔فہیم اشرف کے مطابق دونوں میچز میں انہوں نے اپنا ٹوٹل زیادہ نہیں سمجھا لیکن دونوں میچوں میں بالنگ بہت اچھی رہی کیونکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے جو سیکھا وہ یہاں کارآمد رہا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved