فٹبال ورلڈ کپ :فرانس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
  11  جولائی  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں فیورٹ بیلجئم کی بھی چھٹی ہو گئی، فرانس نے ایک صفر سے جیت کر بارہ سال بعد فائنل میں جگہ بنا لی، سینٹ پیٹرزبرگ میں پہلے سیمی فائنل میں بیلجئم اور سابق عالمی چیمپئن فرانس کا مقابلہ ہوا۔میچ کا آغاز جارحانہ رہا، گول

پوسٹس پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے لیکن پہلے ہاف میں کسی کو کامیابی نہ ملی، دوسرے ہاف میں میچ زیادہ سنسنی خیز رہا اور اعصاب کی جنگ چھڑ گئی۔اکاون ویں منٹ گریز مین کے کارنر پر اُمٹیٹی نے ہیڈر گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ اس کے بعد میچ میں گویا برقی تیزی آئی لیکن پھر کوئی ٹیم گول نہ کر پائی۔اُمٹیٹی کا واحد گول ہی فیصلہ کن ثابت ہوا انیس سو اٹھانوے کے چیمپئن اور دو ہزار چھ کی رنر اپ فرنچ ٹیم نے فائنل کی ٹکٹ کٹائی اور خوب خوشی منائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved