ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ: راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
  11  جولائی  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، امریکا کی سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی ہے۔ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری، ایونٹ کے

اہم میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ فرانس کے ایڈریان کیساتھ ہوا۔ فیڈرر نے بہترین کھیل پیش کیا اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے چھ صفر، سات پانچ اور چھ چار سے فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔دوسرے مقابلے میں امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی روڈینا میں جوڑ پڑا، سرینا ولیمز نے تجربے اور مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ وہ با آسانی چھ دو اور چھ دو سے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved