بریکنگ نیوز قومی ہیرو عبدالرزاق کا ایکسڈنٹ میں انتقال۔۔سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت سامنے آگئی
  11  جولائی  2018     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کی ایکسیڈنٹ میں موت سے متعلق سوشل میڈ یا پر جھوٹی خبر پھیل گئی جسے سن کر سٹار آل راؤنڈر خود بھی میدان میں آگئے اور اپنی صحت سے متعلق سب کو آگاہ کردیا ۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈ یا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبد الرزاق ایک خطرناک ایکسڈنٹ میں

ہلاک ہو گئے ہیں ۔اس کے بعد عبدالرزاق نے سوشل میڈ یا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈ یا پر یہ خبر پھیل گئی ہے کہ میں ایکسڈنٹ میں مر گیا ہوں ،اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور میں زندہ اور خیریت سے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈ یا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبر نہیں پھیلانی چاہیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved