حفیظ الرحمان کے قائد کاقصہ تمام ہوچکا،وزیراعلیٰ مناوجیل جانے کی تیاری کرے(امجدایڈووکیٹ)
  11  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

استور( شمس الرحمن شمس )پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ حفیظ الرحمن کے پیر کی قصہ اختتام ہوئی اب حفیظ مناور جیل جانے کی تیاری پکڑ لے تین سال میں جس طرح سے محکمہ تعمیرات اور واٹر اینڈ پاور میں بڑے ٹھکیوں پر خود ٹھکیدار بن کر جو لوٹ کھسوٹ کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس کرپشن کا احتساب کے لئے تیار ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن نے نواز شریف کی نااہلی پر ملک سے بغاوت کا اعلان کیا اور گزشتہ دنوں لیگی وزراء4 نے اعلی عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر اپنی اسی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک سے بغاوت کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سوال میرا ان ریاستی اداروں سے ہے جو اس طرح کے حالات پیدا ہونے کے باوجود بھی ابھی تک خاموش کیوں ہیں شیڈول فور کے جو لوگ حقدار ہیں ان کو نہیں ڈالتے ہیں شیڈول فور میں ان لوگوں کو ڈالتے ہیں کو ہمیشہ عوامی مسائل پر کام۔ کرتے ہیں حفیظ سرکار پاکستان کی استحکام اور سلامتی کے لئے سب سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ کرپٹ آقا کی لونڈی بننے کے لئے آگے جا سکتے ہیں گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور ڈیفنس علاقہ ہے یہاں سے آئے روز اس طرح کی تقاریر ہونگی تو ملک کے لئے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا ریاستی ادارے وقت پر ہوش میں آجائیں انہوں نے مزید کہا کہ

حفیظ الرحمن جس گڈ گورننس کا رٹ لگا رہے ہیں وہ گڈ گورننس محکموں میں سر عام ہونے والی کرپشن ہے جس کا گواہ میں نہیں۔ بلکہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ گواہی دیتا ہے لہذا اب تحقیقاتی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ حفیظ الرحمن اور ان کے حواریوں کے خلاف تحقیقات شروع کریں نیب غریبوں کوتنگ کرنا چھوڑ دیں جب تک حفیظ الرحمن کے خلاف تحقیقات شروع نہیں ہوتی ہے اس وقت تک ہم نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے رہینگے کیونکہ حفیظ نے اداروں کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved