پاک بھارت سیریز نہ ہونا افسوسناک بات ہے، معین خان
  12  جولائی  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر معین خان نے پی سی بی سے احمد شہزاد اورعمراکمل کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا پاک بھارت سیریز نہ ہونا افسوسناک بات ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ میں سرفراز

احمد کی تعریف کرتا ہوں تو لوگ مجھے اس کا بندہ سمجھتے ہیں۔ جس طرح سرفراز احمد ٹیم کو لیکر چل رہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ امید ہے سرفرازاحمد بطور کپتان کیرئیر کا اختتام کرے گا۔ معین خان نے عمراکمل کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمراکمل کو صرف کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیئے۔ ٹیم کا ہر لڑکا اچھا کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے جو بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔ الیکشن میں جو جماعت بھی برسراقتدار آئے وہ اسپورٹس کے لیے ضرور کام کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved