ٖٖفخرزمان ایک بار پھر ملک و قوم کا فخر بن گئے خو د کو ملنے والا ایوارڈ کس کے نام کر دیا ، جان کر آپ بھی فخر محسوس کرنےلگیں گے
  10  اگست‬‮  2018     |      سپورٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس)پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔فخر زمان نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو

پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved