اگلا جشن آزادی۔۔۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے دھماکے دار بیان نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیئے
  10  اگست‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے۔بحریہ کے تحت منعقدہ تقریب میں قومی کپتان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹائون میں

انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس عمل سے کراچی کو ایک اچھا اسٹیڈیم میسر آجائے گا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو اس اسٹیڈیم پر بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہاکہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ خواہش ہے کہ بحریہ ٹائون کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلیں، تقریب میں فخر زمان کو 10 لاکھ اور سرفراز احمد کو 5 لاکھ روپے دیے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved