تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان کا ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 367 رنز کا ہدف


کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 367 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
ٹیم کا اسکور 34 اوورز میں 204 رنز تک پہنچا تو صاحبزادہ فرحان نے 13 چوکوں اور علی عمران نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 83 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 33 اور حسین طلعت 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہانگ کانگ کے اعزاز خان نے 2 اور احسان نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایونٹ کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں یو اے ای کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ ‘اے’ میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ ‘بی’ میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved