تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کی سبقت ختم کردی


ابوظہبی ٹیسٹ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز بلے بازوں نے پاکستانی سبقت ختم کردی، کپتان کین ولیمسن کی ذمہ دارانہ بیٹںگ جاری ہے اور کیویز ٹیم کے 4 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔
ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔سومرویلے 4، روس ٹیلر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن پاکستانی بولروں کے سامنے بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں۔یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں تو انہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved