تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا


سڈنی: آسڑیلیا میں کھیلے جانے والے پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلوی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے ٹونی کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جعفر قریشی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ دستگیر بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ساجد علی، شاھد انور اور کپتان غلام علی جلد آؤٹ ہوئے، اس مرحلے پر بابر الطاف بٹ نے 59 گیندوں پر 46 رنز کی ایک عمدہ اننگز کھیلی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved