تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

کروڑوں پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو میچ میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ، سیریز میں اپنے نام کر لی آخری اور فیصلہ کن میچ کا نتیجہ آگیا


دبئی(آئی این پی)پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ لائنز کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی، پاکستانی اے ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اسراراللہ 57 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن محمد سعد ڈٹے رہے، انہوں نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، زوہیب خان نے عمدہ

بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا ۔بدھ کو دبئی میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 45.1 اوورز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان جوئے کلارک 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، اولی پوپ 46، اوورٹن 33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، زوہیب خان نے 4، راحت علی نے 2، وقاص مقصود، محمد عرفان اور اسراراللہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستانی اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا اور 4 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز کپتان شان مسعود اور مختار احمد بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے، مسعود صفر اور مختار 4 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر اسراراللہ نے محمد سعد کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 99 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، اسراراللہ 57 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن سعد ڈٹے رہے، انہوں نے عادل امین کے ساتھ مل کر عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 67 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، سعد 67 اور عادل امین 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مارک ووڈ نے 2 اور محمود نے ایک وکٹ لی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved