تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

باکسر خان عامر خان بھی رنگین مزاج نکلے ، خواجہ سرا سے تعلق کا انکشاف عامر خان نےخواجہ سراکوکیا آفر بھی کی جو اس نے مسترد کردی


لندن( آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک اور تنازع میں پھنس گئے ایک خواجہ سرا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔خواجہ سرا ماڈل تلولا ایو نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ انہیں باکسر عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر میسج موصول ہوا جس میں باکسر نے انہیں پرکشش قرار دیا۔ میں نے جب عامر خان سے ان کے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ ہماری طلاق ہورہی ہے اس لیے میری بیوی کا ذکر ہی کیا کرنا۔خواجہ سرا ماڈل نے الزام عائد کیا کہ عامر خان نے انہیں وقت گزارنے کی آفر بھی کی جو انہوں نے

مسترد کردی۔ تلولہ ایو کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ باکسر کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد ماڈل کو سخت کوفت ہوئی ، عامر خان نے اس اندز میں پیغام دیا کہ جیسے وہ انگلی کا اشارہ کریں گے اور تلولہ ان کے بستر پر پہنچ جائے گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے رشتے میں اس وقت دراڑ آگئی تھی جب باکسر نے اپنی اہلیہ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ عامر خان کے الزام کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر وہ گند مچایا کہ پوری دنیا ہی دم بخود تھی لیکن بعد ازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔ عامر خان کے تازہ کارنامے سے لگتا ہے کہ وہ ماضی سے یا غلطیوں سے سبق سیکھنے کے قائل نہیں ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved