تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

جنوبی افریقا کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان خطرناک نام شامل، شائقین کیلئے کھیل کے میدان سے دھماکے دار خبر آگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ون سیریز کے لیے سولہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار ، شان مسعود سمیت حسین طلعت، محمد عامر اور محمد رضوان کو بھی نمائندگی مل گئی۔پروٹیز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز کے کڑے امتحان کے بعد ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 16 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد ، شان مسعود، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک، محمد عامر اور عثمان شینواری شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس کا شان مسعود کو انعام مل گیا جبکہ محمد عامر اور محمد رضوان

کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل، جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز 19 جنوری سے شروع ہو گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved