تازہ ترین  
منگل‬‮   23   اکتوبر‬‮   2018

بریکنگ نیوز یا اللہ خیر ۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ہی سب سے بڑے قومی ہیرو بارے انتہائی افسوناک خبر آگئی ۔۔ پاکستانی شائقین کرکٹ غم سے نڈھال


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یا اللہ خیر ۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ہی سب سے بڑے قومی ہیرو بارے انتہائی افسوناک خبر آگئی ۔۔ پاکستانی شائقین کرکٹ غم سے نڈھال۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں ابھی پہلا ٹیسٹ جاری ہے تاہم گرین شرٹس کے دوران اس میچ کا نتیجہ سامنے آنے سے قبل ہی انتہائی بری خبر آگئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے

مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ غم سے نڈھال ہیں ۔ واضح رہے کہ امام الحق نے بڑے مختصر عرصے میں اپنے فین فالوونگ میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ۔ امام الحق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں کی سب سے چھوٹی انگلی تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

امام الحق کی انجری قومی ٹیم کے لیے انتہائی بری خبر لے کر آئی ہے کیوںکہ اوپنر نے دبئی ٹیسٹ میں کینگرو باؤلرز کا جم کر سامنا کیا تھا اور پہلی اننگز میں76رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 48رنز سکور کیے تھے ۔یاد رہے کہ دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 5

وکٹیں اور آسٹریلیا کو 200 سے بھی کم رنز درکار ہیں۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے 132 رنز کی شراکت قائم کی۔
ٹیم کا مجموعی سکور 219 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے جس کے بعد آنے والے نئے بلے باز لیبسچگنی بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ،چھٹی وکٹ پر عثمان خواجہ اور کپتان ٹم پین کریز پر موجود ہیں اور کینگروز نے 5وکٹوں پر289رنز بنا لیے ہیں ، پاکستان کی جانب سے اب تک محمد عباس نے 3، محمد حفیظ اور یاسر شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 ءمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانےوالی ٹیسٹ سیریز میں سپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے گرنےوالی 40 میں سے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved