تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

کرکٹرزبیگمات کو میدانوں سے دوررکھیں، وزیر کھیل کے بیان نے کھلبلی مچادی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلیے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول لیا،اس جگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ صورتحال شرمناک تھی، میں کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی بیویوں کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھیں اور توجہ کھیل پر دیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved