تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

آسٹریلیا نے بھارتی باؤلرز کو ’مار مار‘ کر بھرکس بنا دیا، جان کر آپ بھی خوش ہونگے


اسلام آباد(نیو زڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پیٹر ہینڈزکومب نے 75 اور عثمان خواجہ نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پیٹر ہینڈزکومب نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ نے 59 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 24، ایرون فنچ نے 6، شان مارش نے 54، مارکوس سٹوئنس نے 47 اور گلین میکس ویل نے 11 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بھوینشور کمار نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved