تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

فہیم اشرف کا انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ


اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کی ٹیم میں شامل ہوں گے، آل راؤنڈر پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کاؤنٹی کے خلاف کھیلیں گے۔کاؤنٹی کے کوچ ڈیوڈ ریپلی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف نارتھپمٹن اسٹیل بیکس کے اسکواڈ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے،آل راؤنڈر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں بہترین بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بڑے اسٹروکس بھی کھیل سکتے ہیں۔دوسری جانب فہیم اشرف نے بھی کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved