تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

بلے بازوں نے تیسرا ٹیسٹ بھی جنوبی افریقہ کی جھولی میں ڈال دیا، قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں دوران کرکٹ ایسا کام کر دیا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولاہو گئے


جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلے بازوں نے تیسرا ٹیسٹ بھی جنوبی افریقہ کی جھولی میں ڈال دیا، قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں دوران کرکٹ ایسا کام کر دیا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولاہو گئے۔۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلا ف185 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے ۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ

میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو اپنی تیسری وکٹ کا نقصان محمد عباس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس کے بعد آنے والے اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے،امام الحق ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور43رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا، شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جب کہ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔ ا س سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم او ر ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کےلئے 126رنز جوڑے ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 90رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے ، ہاشم آملا بھی اپنے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ،ڈی برائن اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد ڈی

برائن 49رنز بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں محض33رنز پر گریں اور پوری ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان کےلئے فہیم اشرف نے3جبکہ محمد عباس،حسن علی اور محمد عامر نے2،2اور شاداب خان نے1وکٹ لی ۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں انکی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 ءمیں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved