تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

انتہائی شرمناک شکستوں کے باوجود سرفراز احمد نے ویرات کوہلی کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ، کون ساریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟ جانیں


جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی شرمناک شکستوں کے باوجود سرفراز احمد نے ویرات کوہلی کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ، کون ساریکارڈ اپنے نام کر لیا ؟ جانیں ۔۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ایشیائی ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ 31سالہ سرفراز احمد نے جنو بی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز وکٹوں

کے پیچھے پانچ شکار کیے ، یہ سرفراز احمد کے کیریئر میں چوتھا موقع تھا جب انہوں نے اپنے کیریئر میں کسی ٹیسٹ اننگز میں وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے ،سرفرا ز احمد کے علاو ہ مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ٹیسٹ اننگز میں چار مرتبہ وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے تھے ۔سرفراز احمد اور مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ سابق پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف اور بھارت کے رشبھ پانٹ اور وریدمان ساہا نے بھی ایک ٹیسٹ اننگز میں تین مرتبہ وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے ہیں ۔ یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 17رنز سکور کرلیے ہیں ،اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی تھی ۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم او ر ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کےلئے 126رنز جوڑے ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ

نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 90رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے ، ہاشم آملا بھی اپنے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ،ڈی برائن اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد ڈی برائن 49رنز بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں محض33رنز پر گریں اور پوری ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کےلئے فہیم اشرف نے3جبکہ محمد عباس،حسن علی اور محمد عامر نے2،2اور شاداب خان نے ایک وکٹ لی ۔پاکستان کے لیے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان مسعود2رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور17رنز تک پہنچا دیا ،پروٹیز کے لیے فلینڈر نے2وکٹیں لیں۔میزبان ٹیم کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں انکی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 ءمیں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔ پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کےخلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved