06:46 am
قومی ٹیم جیت کیلئے پر عزم، پاکستان اور افریقہ پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل

قومی ٹیم جیت کیلئے پر عزم، پاکستان اور افریقہ پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل

06:46 am

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) پروٹیز کے دیس شاہین ون ڈے سیریز میں قسمت بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان پہلا ایک روزہ میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا، کپتان سرفراز احمد نے فخر زمان سے امیدیں باندھ لیں۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آج سے آغاز ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پورٹ الزبتھ میں میدان شام چار بجے سجے گا، ون ڈے ٹرافی کی
رونمائی کر دی گئی۔کپتان سرفراز نے پہلا مقابلہ جیتنے پر نظریں جمالیں۔ انہوں نے فخرزمان کو اہم مہرہ قرار دے دیا۔ ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے، 73 ایک روز میچوں میں سے 47 جیتے جبکہ 25 میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی

تازہ ترین خبریں