07:00 am
مے ویدر کی جیوونٹس کے سپر کپ جیتنے پر جشن میں شرکت

مے ویدر کی جیوونٹس کے سپر کپ جیتنے پر جشن میں شرکت

07:00 am

جدہ (ویب ڈیسک) امریکہ کے ہیوی ویٹ باکسر فلائیڈ مے ویدر جیوونٹس کے اٹالین سپر کپ جیتنے کی خوشیوں میں شریک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر ان دنوں سعودی عرب کے شہر جد ہ میں موجود ہیں ،گزشتہ روز اٹالین سپر کپ کا فائنل میچ جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی
میں کھیلا گیا جس میں جیوونٹس نے اے سی میلان کو ایک صفر سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔جیوونٹس کی ٹیم ڈریسنگ روم میں فتح کا جشن منارہی تھی کہ مے ویدر اچانک وہاں پہنچ گئے ،انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو اوردیگر کھلاڑیوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں

تازہ ترین خبریں