07:11 am
آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

07:11 am

میلبرن (نیو زڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکی سٹار سرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور سربیا کے نواک جوکووچ نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لئے۔میلبرن میں آسٹریلین اوپن کے مقابلےجاری ہیں جس میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے ایک اور جیت اپنے نام کر لی ہے۔ امریکی سٹار نے تیسرے راؤنڈ میں کینیڈا کی ایگوئن بوچارڈ کو ہرایا۔رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے بھی دوسرا
مرحلہ عبور کر لیا۔ انہوں نے روس کی صوفیا کینن کو دو ایک سے شکست دی۔ مردوں میں نواک جوکووچ کامیاب رہے۔ عالمی نمبر ون سربین سٹار نے فرانس کے جوولفریڈ تسونگا کو سٹریٹ سیٹس میں ٹھکانے لگایا۔

تازہ ترین خبریں