08:11 am
پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

08:11 am

پورٹ الزبتھ (ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 267 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 25 رنز بنا کر آؤٹ
ہو گئے۔فخر زمان کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ بابر اعظم 49 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔امام الحق بھی 86 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد اولیوئیر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 12 رنز بنا کر پھیلوکوایو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تو گرین شرٹس کو جیت کے لیے 49 رنز درکار تھے لیکن سرفراز احمد غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک رن بنا کر عمران طاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 71 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔سینٹ جارج پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میںبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین خبریں