08:22 am
آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ٹو اینجلیق کربر ٹورنامنٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ٹو اینجلیق کربر ٹورنامنٹ سے باہر

08:22 am

سڈنی(نیو زڈیسک) آسٹریلین اوپن کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ٹو اینجلیق کربر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں جبکہ ایشلی بارٹی روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کو ہرا کر کوارٹرز فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ٹو اینجلیق کربر کو رینک پینتیس کی غیر معروف امریکی کھلاڑی ڈینلی کولنز سے شکست ہو گئی۔
خواتین کے مابین میزبان ایشلی بارٹی اور روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کا مقابلہ ہوا۔ ماریا شراپوا نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، اس پر مدمقابل نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے چھ ایک اور چھ چار سے جیت گئیں۔ایشلی بارٹی نے بطور آسٹریلین ویمن کھلاڑی پہلی بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹرز فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین خبریں