09:04 am
حب ریلی کا ٹائٹل آصف امام اور سلمیٰ خان نے جیت لیا

حب ریلی کا ٹائٹل آصف امام اور سلمیٰ خان نے جیت لیا

09:04 am

حب (نیو زڈیسک) حب بلوچستان میں موٹر سپورٹس کا رنگا رنگ میلہ سجا جہاں مرد اور خواتین نے اپنے جوہر دکھائے۔ حب ریلی کا ٹائٹل آصف امام اور سلمیٰ خان نے جیت لیا۔ایکشن سے بھرپور حب ریلی اونچے نیچے اور خطرناک موڑ اور دس کلومیٹر ٹریک پر مشتمل تھی۔
پری پیئیرڈ اور سٹاک کی چار چار کیٹگریز میں چالیس ریسرز شریک ہوئے۔ خواتین ایونٹ میں سلمیٰ خان پہلی بار آئیں اور چھا گئیں اور ٹشنا پٹیل کو اعزاز سے محروم کیا۔قومی پرچم سے سجی گاڑی بھی ریس کا حصہ بنی۔ صاحبزادہ بہادر کا کہنا تھا پہلی بار شرکت کر کے اچھا لگا۔حب ریلی میں نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان محمد علی کی عدم شرکت کے باعث نوجوانوں کو ریس جیتنے کا موقع ملا۔ پری پیئرڈ اے کیٹگری میں آصف امام نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب میں کامیاب ڈرائیور میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں