07:30 am
آسٹریلین اوپن ٹینس: امریکی اسٹار سرینا ولیمز کی پیش قدمی جاری

آسٹریلین اوپن ٹینس: امریکی اسٹار سرینا ولیمز کی پیش قدمی جاری

07:30 am

سڈنی (نیو زڈیسک) آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگلز کے کوارٹرز فائنلز مکمل ہو گئے، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پیش قدمی کرتے ہوئے نمبر ون سیمونا ہیلپ کو شکست دے دی۔میلبرن میں جاری ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" میں ویمن سنگلز کے کوارٹرز فائنلز تک میچ فائنل ہو گئے۔ امریکی سپر اسٹار سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ کو دو ایک سے ہرا دیا۔عالمی نمبر سولہ سرینا ولیمز نے ٹاپ سیڈ ہیلپ کو پری کوارٹر
فائنل سے ہی آؤٹ کر دیا۔ دوسرے میچ میں جمہوریہ چیک کی پلیسکووا نے اسپینش حریف مگوروزا کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔جاپان کی ناؤمی اوساکا نے بھی مدمقابل کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ چوتھے میچ میں یوکرائن کی علینا سویٹولینا اور میڈیسن کیز آمنے سامنے آئیں۔یوکرائینی کھلاڑی نے زور بازو دکھاتے ہوئے دو ایک سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل میں رسائی پائی

تازہ ترین خبریں