06:26 pm
شاہد آفریدی: 'ٹی 10 کرکٹ کو اولمپکس میں متعارف کرا سکتا ہے'

شاہد آفریدی: 'ٹی 10 کرکٹ کو اولمپکس میں متعارف کرا سکتا ہے'

06:26 pm

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی 10 فارمیٹ کو کرکٹ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کرکٹ کے لیے اولمپکس میں شامل ہونے کا در وا کر سکتا ہے۔
جبکہ مراٹھا عربیئنز کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوئن براوو نے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لے گا۔
شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ اُس وقت سے دنیا بھر کے کرکٹ مداح کے ہیرو ہیں جب سے انھوں نے 37 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
 

اِن دنوں وہ شارجہ میں ٹی 10 لیگ میں اپنی ٹیم پختونز کی قیادت کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز انھوں نے پلے آف میچ میں 17 گیندوں پر 59 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا ہے۔
شاہد آفریدی نے ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے اس فارمیٹ کے فروغ کو دیکھ کر بہت حوصلہ مند ہیں اور ان کے خیال میں اسے وسیع تر ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انھوں نے کہا: 'میرے خیال سے یہ کرکٹ کی بہترین شکل ہے جسے آپ اولمپکس میں متعارف کرا سکتے ہیں۔ آپ اسے دنیا کے سامنے لے جا کر دنیا کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کرکٹ آخرکیا ہے۔'
انھوں نے مزید کہا: 'میرے خیال سے یہ کرکٹ کو متعارف کرانے کا بہترین فارمیٹ ہے، ہم سب اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہی اہم بات ہے۔'
یہ بھی پڑھیے’شکریہ شاہد آفریدی‘پی ایس ایل 4: شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ بنیں گے؟اس سے قبل گذشتہ سال جب ٹی 10 لیگ کا افتتاح ہوا تھا تو انگلینڈ کے کھلاڑی ایوئن مورگن نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔انھوں نے کہا تھا 'میرے خیال سے ٹی 10 ایسی چیز ہے جسے آپ اولمپک کمیٹی کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔'
اس سے قبل سنہ 1900 میں صرف ایک بار کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا جس میں برطانیہ نے فرانس کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
لیکن 100 سال بعد ایک بار پھر سے اسے اولمپکس میں شامل کرنے کی بات زور پکڑ رہی ہے۔

 


تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا