09:12 pm
انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کا فائنل پاکستان گرین اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہوگا

انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کا فائنل پاکستان گرین اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہوگا

09:12 pm

لاہور۔12 جنوری: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اتوار کے روز ہو نے والے انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، اتوار کے روز دوپہر 3بجے پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان گرین اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا کا فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 2بجے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے پاکستان وائٹ اور ایران کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔
 

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے آفیشلز اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں سے بھارت اور ایران سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،سپورٹس عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، بھارت اور ایران کی ٹیموں نے پاکستان آکر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں، مستقبل میں بھی سپورٹس کے مقابلے منعقد کرائیں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی کے لئے مستقبل میں اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد کرے گی، انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا میں بھارت، ایران اور پاکستان کی ٹیموں نے بہاولپور، ساہیوال میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اتوار کو فائنل میں بھی اچھی کبڈی دیکھنے کو ملے گی۔بھارت اور ایران کی ٹیموں نے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کبڈی ٹیم کے مینجر گلدیپ سنگھ نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سروراور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے بہت محبت دی اور کبڈی کا بہترین ایونٹ منعقد کرایا،انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے درمیان پیار محبت کا رشتہ قائم ہوسکتا ہے، بھارت کی کبڈی ٹیم کے کپتان ہرجیت سنگھ نے کہا کہ میںپاکستان پہلی مرتبہ آیا ہوں اور پاکستان آکر بہت محبت ملی ہے جو عمر بھر یاد رکھوں گا،بہاولپور اور ساہیوال میں میچز کھیل کر آئے ہیں، بہت مزہ آیا ہے، اتوار کو لاہور میں کھیلیں گے جو کہ ایک یادگار دن ہوگا، پاکستان گرین کی ٹیم بہت اچھی ہے ،امید ہے اتوار کو فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوگا،ہرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ کبڈی بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے جوانوں کے خون میں رچی بسی ہے جہاں کبڈی ہوگی، پنجاب کے کھلاڑی وہاں ہوں گے، بھارتی کھلاڑی سچن کمار نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بہت پیار دیا ، یہاں سے اچھی اور خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے، دونوں ممالک کے عوام کبڈی کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور ہم کبڈی کی محبت میں ہی یہاں آئے ہیں تاکہ اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے، اس موقع پر ایران کی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی موجودتھے۔

 


تازہ ترین خبریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی