09:15 pm
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا پاکستان گرین نے ایران،پاکستان وائٹ نے بھارت کو شکست دے دی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا پاکستان گرین نے ایران،پاکستان وائٹ نے بھارت کو شکست دے دی

09:15 pm

لاہور:سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کے دوسرے روز جمعہ کو ساہیوال میں دو میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں پاکستان گرین نے ایران اور دوسرے میچ میںپاکستان وائٹ نے بھارت کوشکست دیدی، ظفرعلی سٹیڈیم میںہزاروں شہریوں نے میچز دیکھے، شائقین کبڈی نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا، میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور تھے۔
 

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ شائقین کبڈی نے میچز میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی قوم سپورٹس سے محبت کرنے والی قوم ہے، ساہیوال میں بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیموں کا کھیلنا بہت بڑی کامیابی ہے، دیگر کھیلوں کی غیر ملکی ٹیموں کو بھی پاکستان لائیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق روایتی کھیلوں کو عروج پر لے کر جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ کبڈی پنجاب کے گبھرو جوانوں کے خون میں شامل ہے، نوجوان سپورٹس کی جانب آئیں انکی قدم قدم پر رہنمائی کی جائے گی،اس موقع پر وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ شاہد فقیر ورک، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور و دیگر بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والے انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا کے دوسرے روز جمعہ کو ساہیوال کے ظفر علی سٹیڈیم میں پاکستان کی ٹیموں نے بھارت اور ایران کی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے، پہلے میچ میں پاکستان گرین کے گبھرو جوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کی ٹیم کو 3 پوائنٹس سے شکست دی، پاکستان گرین کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل پیش کرتے ہوئے 38پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ایران کی ٹیم 35پوائنٹس حاصل کرسکی، سٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی ، دوسرا میچ پاکستان وائٹ اور بھارت کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان وائٹ نے بھارت کو 38-30سے ہرادیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی کے شائقین نے میچز میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ کبڈی پنجاب کے عوام کا پسندیدہ اور مقبول کھیل ہے، وسیب میں روایتی کھیلوں کی کمی تھی اس ایونٹس سے وہ کمی دور ہوگئی ہے، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کروائیں گے، بھارت، ایران کی ٹیموں کی موجودگی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے میلے کی روایت کو پھر زندہ کردیا ہے، کبڈی کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں گے اور کبڈی کو پنجاب کی پہچان بنائیں گے، تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ، غیر ملکی ٹیموں سے کھیل کرہمارے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہاہے کہ روایتی کھیلوں کو فروغ دینے سے ثقافت کو بھی فروغ ملے گا، زندہ قومیں اپنی روایات اور ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں، کبڈی پنجاب کے گبھرو جوانوں کے خون میں شامل ہے، اس مٹی کے لوگوں کو کبڈی سے بہت محبت ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج سٹیڈیم میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں، نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ سپورٹس کی جانب آئیں ان کی قدم قدم پر رہنمائی کی جائے گی، کھلاڑی محنت کریں تو کبڈی کو ایک بار پھر عروج پر لے آئیں گے۔
وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ساہیوال میں یہ خوبصورت ایونٹ رکھا اور عوام کو خوبصورت تفریح فراہم کی،انٹر نیشنل کبڈی ٹاکرا کے انعقاد سے مقامی کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی،وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 13جنوری بروز اتوار کو لاہور میں پہلا میچ پاکستان وائٹ اور ایران، دوسرا میچ پاکستان گرین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔

 


تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر