04:54 pm
کِک باکسنگ کے بین الاقوامی کھلاڑی بڑی تعداد میں پاکستان آرہے ہیں، عاطف اللہ خان نیازی

کِک باکسنگ کے بین الاقوامی کھلاڑی بڑی تعداد میں پاکستان آرہے ہیں، عاطف اللہ خان نیازی

04:54 pm

سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، کِک باکسنگ کے بین الاقوامی کھلاڑی بڑی تعداد میں پاکستان آرہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ملک بھر میں ٹرائل کرائے جائینگے۔ قبل ازیں سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام کرکٹ کے مقابلہ جات بھی کروائے گئے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
 

یہ بات پی ٹی آئی سپورٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عاطف اللہ خان نیازی نے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ مزید کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے سرگودھا سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کے نام سے مقابلہ جات کروائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت پر ایران کے وزیر کھیل ڈاکٹر بیروز کارخنائی پاکستان کا دورہ کرینگے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔کِک باکسنگ کے ایران کے شہر ہمدان میں منعقد کئے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان نے 3 چاندی‘ 8 برائون میڈل جیتے جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 14 رکنی دستے نے شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 1200 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

 

تازہ ترین خبریں