10:03 am
بھارتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی  نے  پی ایس ایل کی کوریج  بارے بڑا اعلان کر دیا

بھارتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی نے پی ایس ایل کی کوریج بارے بڑا اعلان کر دیا

10:03 am

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ پر بھی پہنچ گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے چوتھے دن پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب پی ایس ایل کو کور کرنے والی بھارتی کمپنی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔آئی ایم جی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کی کوریج سے دستبردار ہوگئے ہیں
اور اس سلسلے میں آئی ایم جی نے پی سی بی مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔پی سی بی کے حد درجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی آئی ایم جی سے پی سی بی نے ایک سال کیلئے سپر لیگ کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی ایم جی نے پی سی بی کو باضابطہ بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے ہمیں پی ایس ایل کور کرنے سے منع کردیا ہے اور ایسے میں ہمارے لئے ممکن نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ میں مزید کام کرسکیں۔

تازہ ترین خبریں