10:37 am
پی ایس ایل میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ سے گریم سمتھ بھی متاثر

پی ایس ایل میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ سے گریم سمتھ بھی متاثر

10:37 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرتے دیکھنا شاندار تجربہ ہے۔پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ بڑا خوش آئند ہے، اس اقدام سے
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی، پاکستان کے نوجوان پلیئرز کو اے بی ڈی ویلیئرز سمیت سپر اسٹارز کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔گریم سمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے کوشاں نظر آئی، خاص طور پر بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے بہت متاثر کیا، پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی، پی ایس ایل میں بھی بولرز اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس ایونٹ سے پاکستان کرکٹ کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مضبوط ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی خوش آئند ہیں۔

تازہ ترین خبریں