10:32 am
کیا واقعی سعودی ولی عہد 684 ارب روپے میں فٹبال کلب خریدنے والے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی سعودی ولی عہد 684 ارب روپے میں فٹبال کلب خریدنے والے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

10:32 am

ریاض (نیو زڈیسک) سعودی عرب نے ولی عہد محمد بن سلمان کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔کاروباری جریدے بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی
الشبانہ نے برطانوی اخبار میں چھپنے والی خبرکی تردید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے انویسٹمنٹ فنڈ سے ملاقات ضرور کی تھی لیکن اس میں کلب کی فروخت کی نہیں بلکہ سپانسر شپ کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ انویسٹمنٹ فنڈ نے کلب کا پروپوزل سنا اور اس کے بارے میں تاحال کوئی رائے قائم نہیں کی۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے برطانوی اخبار ’ دی سن‘ نے یہ خبر دی تھی کہ وہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یہ فٹبال کلب امریکہ کی گلیزر فیملی کی ملکیت ہے جس کے سامنے سعودی ولی عہد نے اکتوبر 2018 میں 4 ارب 90 کروڑ ڈالر (تقریباً 684 ارب روپے) کی پیشکش رکھی تھی۔ برطانوی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ سعودی ولی عہد مانچسٹر یونائیٹڈ اس لیے خریدنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کا مخالف کلب مانچسٹر سٹی متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے شیخ منصور کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین خبریں