10:39 am
ڈر گئے بزدل لوگ ۔۔بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے صاف انکارکر دیا

ڈر گئے بزدل لوگ ۔۔بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے صاف انکارکر دیا

10:39 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنا چاہیئے ۔ ایک انٹرویوکے دوران ہربھجن سنگھ کاکہنا تھا کہ بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے انکار کردینا چاہیئے ، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کھیلے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کسی طور پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی ضرورت نہیں ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے محبت کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہوتی ہے ،کرکٹ ہو، ہاکی ہو یا کوئی ا ور بھی سپورٹس ہو اس کی تب کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب سرحدوں پر روزانہ ہمارے جوان مارے جارہے ہیں ،ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیئے، ہم دنیا کو کھلانے کے لیے اکیلے ہی کافی ہیں ،کرکٹ یا اور بھی کھیل اہم نہیں ہے، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان کی موت ضائع نہیں جانی چاہیئے ۔ہربھجن سنگھ کامزید کہنا تھا کہ اس وقت مشکل وقت ہے کیوں کہ اتنا بڑا حملہ ہوا ہے،جہاں تک کرکٹ کی بات ہے تو ہمیں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیئے ورنہ وہ اسی طرح ہمارے جوانوں کو مارتے رہیں گے ۔

تازہ ترین خبریں