02:26 pm
پی ایس ایل کا معیار کیسا ہے؟

پی ایس ایل کا معیار کیسا ہے؟

02:26 pm

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اب تک تمام میچوں میں ہی بہت سخت اور زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔لیگز کے میدان میں پی ایس ایل کے اضافے کے بعد ایک سوال تواتر سے پوچھا جاتا ہے کہ معیار کے حوالے سے یہ لیگ کتنی بہتر ہے تاہم شاہد آفریدی نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ کو ناصرف اس سوال کا جواب مل جائے گا
بلکہ آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر لیگ کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن جب میں نے بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے آئے کھلاڑیوں سے پوچھا تو سب نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ بہت ہی زبردست، مشکل اور چیلنجنگ ہے۔

تازہ ترین خبریں