05:51 pm
پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو  61رنز سےہرا دیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 61رنز سےہرا دیا

05:51 pm

کراچی(ویب ڈیسک)پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی
تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاؤسن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی