07:29 am
لاہور قلندرزپی ایس ایل سے باہر۔۔جاتے جاتے ہمت ہار بیٹھنے والے  چیئرمین فواد رانانےاپنا بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور قلندرزپی ایس ایل سے باہر۔۔جاتے جاتے ہمت ہار بیٹھنے والے چیئرمین فواد رانانےاپنا بڑا فیصلہ سنا دیا

07:29 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے کہا ہے کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہوتو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔لاہور قلندز کے چیئرمین رانا فواد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فورسے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں غلطی کر رہے ہیں۔رانا فواد کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس بار ہمارے 8 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے خلاف میچ میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ پہلا اوور یاسر شاہ کریں گے لیکن جب میچ ہوا تو فخر زمان نے پہلا اوور کیا، جس پر سب حیران رہ گئے۔قبل ازیں رانا فوادنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہوتو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میںلاہور قلندرز اپنے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی ۔