08:17 am
پی ایس ایل کے دوران پاکستانی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فوج کے شاہینوں کی اچانک سینکڑوں فٹ بلندی سے زمین پر دبنگ انٹری

پی ایس ایل کے دوران پاکستانی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فوج کے شاہینوں کی اچانک سینکڑوں فٹ بلندی سے زمین پر دبنگ انٹری

08:17 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پاک فوج کا کردارمحض پاکستانیوں کا تحفظ ہی نہیں بلکہ مختلف مواقع پر وطن عزیز کا مورال پوری دنیا میں بلند کرنا بھی ہے اور اس کا مظاہر ہمارے شاہین روز اول سے کرتے آ رہے ہیں ۔ پاکستانیوں کے 2ہی جنون ہیں ۔ ایک پاک فوج اور دوسرا کرکٹ ۔
پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اور ملک میں بڑے پیمانے پر کرکٹ ایونٹس منعقد کروا کر سیکیورٹی معاملات پر مبنی بین الاقوامی سازشوں کے اگر کسی نے پر خچے اڑائے تو وہ بلا شبہ پاک فوج تھی ۔ پی ایس ایل جیسے عظیم الشان کرکٹ ایونٹس میں سیکیورٹی معاملات پر ایک حرف تک نہ آنے دیا اور اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے سامنے پاک فوج نے جس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔آج کل پاک بھارت کشیدگی کے دوران غالباً پی ایس ایل 3کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ہمارے فوجی جوان مختلف ممالک کے جھنڈوں سے بنے پیرا شوٹس پہن کر پاکستانی سٹیڈیم میں دبنگ انٹری دے رہے ہیں اور سٹیڈیم پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے ۔ آپ بھی دوبارہ یہ وڈیو دیکھ کر لطف اندوز ہوں ۔۔