10:55 am
میچ سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے بری خبرآگئی ، افسوسناک خبر نےشائقین کو افسردہ کردیا

میچ سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے بری خبرآگئی ، افسوسناک خبر نےشائقین کو افسردہ کردیا

10:55 am

کراچی (نیو زڈیسک)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی ایک دوسرے پر بوتلوں کی بارش گذشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ روز بھی شائقین کرکٹ کا بے حد رش تھا اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کراچی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو ایک دوسرے پر بوتلیں ہھینکتے ہوئے دیکھا گیا ۔اس ویڈیو میں دیکھا گیا
کہ اسٹیڈیم کے ایک حصے میں موجود شائقین کرکٹ نے ایک دوسرے پر بوتلوں کی بارش کر دی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شہریوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہریوں نے ایسا کرکے گندگی پھیلائی جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی خواہش ظاہر کررہے ہیں اور اب جب انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آگئے ہیں، تو شہری اس طرح کی حرکتیں کر کے گندگی پھیلا رہےہیں جس سے یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان کی عوام غیر مہذب ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شہریوں کا اس قسم کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پڑھے لکھے شہری ان پڑھ اور جاہلوں جیسی حرکات کر رہے ہیں، کیا ہماری قوم کو کبھی عقل نہیں آ سکتی۔ جبکہ کچھ صارفین نے تو ایسے لوگوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا بھی مطالبہ کی