02:02 pm
شاہد آفریدی کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ملتان سلطانز کے آخری میچ میں بڑا اعلان

شاہد آفریدی کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ملتان سلطانز کے آخری میچ میں بڑا اعلان

02:02 pm

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے مایہ نا ز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے آخری کھیلے گئے پول میچ میں ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی باقاعدہ منصوبہ نہیں بنایا ،پی ایس ایل فور کے اس آخری میچ میں گراؤنڈ کا چکر لگانے سے شائقین کرکٹ یہ سمجھ بیٹھے کہ واقعی شاہدآفریدی نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ بعد کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جس پر شائقین کرکٹ کا جوش قابل دید تھا ۔بوم بوم آفریدی نے ریٹائر منٹ کی خبروں کی تردیدکردی،انہوں نے کہا کراچی کی عوام کا چھٹی کا دن نہ ہونے کے باوجود رش دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ لورز کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی اور لوگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی جلد از جلد دیکھنا چاہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے تین مہینے کوئی مصروفیت نہیں ہے اور وہ اپنی فٹنس پر کام کریں گے۔