09:39 am
’’بس بہت لگا لیے چوکے چھکے اب نہیں ‘‘

’’بس بہت لگا لیے چوکے چھکے اب نہیں ‘‘

09:39 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں پہلا کوالیفائر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پلے آف مرحلے میں بلے بازوں کا صحیح امتحان ہو گا اور باؤلرز کو فائدہ مل گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلے آف مرحلے کیلئے باؤنڈریز کی لمبائی بڑھا دی ہے جو اب 70 یارڈ یعنی (تقریباً 64 میٹر) کی کر دی گئی ہے اور آؤٹ فیلڈ کو بھی سست کر دیا گیا ہے جس کے باعث بلے بازوں کو چھکے اور چوکے لگانے کیلئے جاندار شاٹس کھیلنا ہوں گی۔
اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے تمام میچوں کے دوران باؤنڈری کی لمبائی کہیں 53 یارڈ تھی تو کہیں 57 یارڈ تھی اور سب سے زیادہ لمبائی صرف 60 یارڈ یعنی (تقریباً 54 میٹر) تھی جس کے باعث مس ہٹ پر بھی چھکے چوکے لگ رہے تھے اور بلے بازوں کے بلے رنز اگل رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ رنز بننے کے باعث ہارنے والی ٹیمیں یہ شکورہ کر رہی تھیں کہ باؤنڈریز کی لمبائی چھوٹی ہونے کے باعث بلے بازوں کو بہت زیادہ فائدہ مل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان شکوؤں اور میچز کو مزید سنسنی خیز بنانے کیلئے باؤنڈری کی لمبائی میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں