01:03 pm
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے معذرت کر لی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نے معذرت کر لی

01:03 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی دیکھنے آنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے میں مدعو کیا
تاہم مجھے بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہاہے کہ میں بیرون ملک ہونے کے باعث میچ دیکھنے نہیں آ سکوں گا ۔یاد رہے کہ فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں ۔

تازہ ترین خبریں