06:15 am
بھارت کو آسٹریلیا کے ہا تھو ں عبر تناک شکست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک اور نئے پیغام نے بھارتیو ں  کے تن بدن میں آگ لگا دی

بھارت کو آسٹریلیا کے ہا تھو ں عبر تناک شکست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک اور نئے پیغام نے بھارتیو ں کے تن بدن میں آگ لگا دی

06:15 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ڈی جی آئی ایش پی آر میجر جنرل آصف غفورنے پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی کو ایک بار پھر شاندار کھیل پر شاباش دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ’ عثمان خواجہ شاباش آپ کی اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائی سنچری جیت کی وجہ بنی‘۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی بھارت کے ساتھ 5میچوں کی سیریز چل رہی تھی
جس میں ایک میچ میں بھارتی کھلاڑی بھارتی فوج کی ٹوپیان پہن کر کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تھے، اس میچ میں پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے 104رنز بنائے تھے اور بھارت وہ میچ 32رنز سے ہار گیا تھا تب بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھلاڑی کو مبارک باد دی تھی، بدھ کے روز آخری اور فیصلہ کن میچ میں بھی عثمان خواجہ نے بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ سینچری بنائی اور آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلے گئے وہ ایک کمرشل مائلٹ بھی ہیں اور آسٹریلیا کی قومی ٹیم کا حصہ بھی ہیں۔ عثمان خواجہ نے بھارت کو ہرا کر پاکستانیوں کو خوش کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ہفتے میں دو بار ٹویٹ کر کے عثمان خواجہ کو مبارک باد اور شاباش دی۔آسٹریلیا نے بھارت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 3-2سے کامیابی حاصل کی۔ اور تینوں میچوں میں عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ عثمان خواجہ کو میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں