12:42 pm
ملک میں معیاری اسپنرز کے فقدان پر سعید اجمل فکر مند

کراچی(نیو ز ڈیسک) ملک میں معیاری اسپنرزکے فقدان پر سعید اجمل فکر مند ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل سابق اسٹار نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسپن بولنگ میچز میں رنز روکنے میں کارگر رہتی ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور
نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں سلو بولرز کے خلاف اچھا نہیں کھیل پاتیں،پاکستان میں اسپنرز کو اپنا مقام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، معیاری اسپنرز کا سامنے نہ آنا فکر کی بات ہے۔سعید اجمل نے کہا کہ پی سی بی اسپن بولنگ پر کام کرے تو آف اسپنر ضرور ملیں گے،ڈومیسٹک کرکٹ پی ایس ایل سے زیادہ ضروری ہے،ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں اسی طرز کے کھلاڑی کو منتخب کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی مختصر طرز کی کرکٹ ہے چار روزہ فرسٹ کلاس مقابلے اصل کرکٹ کی بنیاد ہیں، آسٹریلیا سے سیریز کے اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کا فیصلہ ہے کہ وہ جسے چاہے آرام دے یاکھیلنے کا موقع دے۔سعید اجمل نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرکٹر ہونے کے ناطے ملک میں کھیل کی ترقی کیلیے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، پاکستان کونمبر ون ٹیم بنانے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

 ’’سیاسی سرکس‘‘ الیکشن کمیشن کے باہردوبارہ نشر ہورہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کا احتجاج بے وقت کی راگنی، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں فری ہینڈ دیں گے،شیخ رشید

مراد سعید نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا،حساب دینا پڑے گا،صداقت عباسی

کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 