03:24 pm
”اس کھلاڑی کو فائنل کھلانے کا رسک نہیں لے سکتے“ سرفراز احمد نے واضح اعلان کر کے پشاور زلمی کو بھی حیران کر دیا

”اس کھلاڑی کو فائنل کھلانے کا رسک نہیں لے سکتے“ سرفراز احمد نے واضح اعلان کر کے پشاور زلمی کو بھی حیران کر دیا

03:24 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں لیکن اس بار کامیابی کیلئے پر امید ہیں کیونکہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھا کھیلی ہے اور اس مرتبہ شین واٹسن بھی ہمارے ساتھ ہیں جو میچ جتوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شین واٹس اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹسمین ہوں گے جبکہ احسان علی اور احمد شہزاد سے بھی امیدیں ہیں البتہ فواد احمد کو کھلانے کا رسک نہیں لیں گے جو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدمقابل مضبوط ٹیم ہوگی لیکن 190 رنز سکور کرنے والی ٹیم کو برتری مل سکتی ہے، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ ہیں اور باؤنڈری چھوٹی ہونے سے رنز بھی بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹنگ وکٹ ہیں اور باؤنڈری کی لمبائی میں اضافے کے بعد باؤلرز اور بلے باز، دونوں ہی خوش ہیں۔

تازہ ترین خبریں