03:44 pm
”پی ایس ایل کا مزہ تو اب آیا ہے اور۔۔۔“ لیوک رونکی جاتے جاتے کیا کہہ گئے؟ جان کر آپ کے دل میں ان کا احترام اور بھی بڑھ جائے گا

”پی ایس ایل کا مزہ تو اب آیا ہے اور۔۔۔“ لیوک رونکی جاتے جاتے کیا کہہ گئے؟ جان کر آپ کے دل میں ان کا احترام اور بھی بڑھ جائے گا

03:44 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لیوک رونکی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلا جانے والا ہر میچ ہی بہت شاندار رہا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے میں پی ایس ایل کا صحیح لطف آیا۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں لیوک رونکی نے کہا کہ پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنا ہی تو پی ایس ایل ہے اور میں صرف اتنا ہی کہوں گا
کہ کراچی میں کھیلا گیا ہر میچ ہی شاندار رہا۔ ہر کوئی کراچی میں لگے کھلاڑیوں کے ہورڈنگز دیکھ کر بہت خوش ہوا اور جب آپ کسی مجمع کے سامنے کھیلتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں اپنے نام کے پلے کارڈز دیکھتے ہیں تو بہت ہی خاص قسم کی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ہر ٹیم نے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا ہے اور خاص طور پر بہت سے اچھے فاسٹ اور سپن باؤلرز ملے ہیں جو پاکستان کرکٹ کیلئے بہت ہی خوشگوار بات ہے کہ ایسے لڑکے آ رہے ہیں جن کے درمیان قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے سخت مقابلہ ہو گا۔

تازہ ترین خبریں