07:45 am
پی ایس ایل 4کے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب میں کونسی بڑی شخصیت آ رہی ہے ؟

پی ایس ایل 4کے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب میں کونسی بڑی شخصیت آ رہی ہے ؟

07:45 am

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان سپرلیگ کے سیز فور کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا جس حوالے سے جوش عروج پر ہے جبکہ شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں کسی نے سٹیڈیم میں آنے کیلئے رنگ برنگے لباس تیار کیے ہیں تو کسی نے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں کرکٹ کا ماحول سجانے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں ۔ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری یہ ہے
کہ پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہو گا جس دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ گلوکار اپنی آواز کا جادو دکھائیں گے تاہم ٹاس ساڑھے سات بجے اور میچ 8 بجے شروع ہو گا۔اختتامی تقریب میں کئی غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ مہمان خصوصی چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ ہوں گے اور ان کے علاوہ سپین کے سٹار سابق فٹبالر ” کارلز پیول “ بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے اور شام کو چار چاند لگائیں گے۔ اختتامی تقریب میں ابرار الحق ، آئمہ بیگ ، شجاع حیدر ، فواد خان اور پاکستانیوں کی جانب ” ینگ دیسی “ بھی اپنے دیسی گانوں کے ذریعے پی ایس ایل میں دیسی گھی کا تڑکا لگائیں گے ۔


تازہ ترین خبریں